یو ٹیوب نے عابدہ پروین کی شکایت پر صنم ماروی کا گانا ڈیلیٹ کر دیا
21 نومبر 2019 (17:23) 2019-11-21

کراچی : کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں ریلیز گانے حیران ہوا کو کاپی ایکٹ کی خلاف ورزی پر یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی نئی قسط میں گلوکارہ صنم ماروی کی آواز میں صوفی کلام حیران ہواریلیز ہوا، تاہم اس گانے کے ریلیز کے اگلے ہی دن عابدہ پروین کی طرف سے کاپی رائٹ ایکٹ کے دعویٰ کے باعث اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔

عابدہ پروین جو ان دنوں ملک سے باہر ہیں تاہم ان کے نمائندگان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عابدہ پروین کی جانب سے اس گانے پرکاپی رائٹ ایکٹ کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔


ای پیپر