”مائنس ون “دو نئے وزرائے اعظم کے نام سامنے آگئے
21 نومبر 2019 (17:03) 2019-11-21

اسلام آبا د :وفاق کے بدلتے موسم کیساتھ سیاسی موسم میں بھی کافی گہما گہمی نظر آ رہی ہے ،مولانا فضل الرحمن کا دھرنا تو ختم ہو گیا لیکن اس کے اثرات ختم نہیںہو رہے ،چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمن کیساتھ ملاقات میں وزیر اعظم کی جگہ دو نئے نام سامنے آگئے ہیں ۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کی ملاقات سے متعلق سنسنی خیز انکشاف سامنے آئے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میاں محمد سومر و اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے نام پر جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رضامندی ظاہر کر دی ہے ،یوں کہیں کہ مائنس ون پر مولانا راضی ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب حکومت کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے’ مائنس ون ‘ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا خواب دیکھ رہے ہیں اور حکومت ان کو ایسا کرنے سے نہیں رو سکتی،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا بتائیں قومی و صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کے کتنے ممبر ہیں جن کی مدد سے وہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،مائنس ون صرف مولانا کی خام خیالی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔


ای پیپر