فائل فوٹو

فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی
21 نومبر 2019 (12:11) 2019-11-21

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ، الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی درخواست سے پہلے ہی کرلیا گیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی تھی۔ نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کہتے ہیں جو پارٹی فارن فنڈنگ لے رہی ہو اسے الیکشن کمیشن کالعدم قرار دے سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف کارکن اکبر ایس بابر نے 2014 سے ای سی پی میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کر رکھا ہے۔


ای پیپر