فائل فوٹو

بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دیدیا
21 نومبر 2019 (10:44) 2019-11-21

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے، بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دیدیا، رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف، عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا۔  بڑے سرمایہ کاروں کے آنے کی خبریں بھی آنے لگیں،

بلوم برگ کے مطابق حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بن گئی۔ 6 کروڑ40 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوکہ 2014 کے بعد سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ماہ فروری میں ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ آئے گا۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی کیلئے خاطر خواہ کام کیا۔ ایف اے ٹی ایف فروری جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ تیز تر ہوگی۔


ای پیپر