مستحقین میں تقریبا 7 ارب تقسیم کر چکے ہیں: عثمان بزدار
21 May 2020 (22:04) 2020-05-21

لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کی معاونت کا بڑا پروگرام ہماری حکومت نے دیا اب تک7 ارب87 کروڑ روپے کی رقم مستحقین میں تقسیم کرچکے ہیں،رقم 6 لاکھ 56 ہزار سے زائد خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مالی امداد سی ایم امداد پیکیج،احساس پروگرام کے تحت دی گئی،مالی امداد کی تقسیم کا شفاف ترین نظام وضع کیاگیا۔ حکومت حقدار کو اس کاحق پہنچا رہی ہے،ماضی میں ایسے پروگرام صرف ذاتی نمائش کے لیے شروع کیے گئے،سابق ادوار میں وسائل کی بندر بانٹ کر کے حقداروں کا حق مارا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اس دور میں تمام رقوم ایمانداری سے مستحق لوگوں تک پہنچائی گئی ۔ ہم نمود و نمائش پر یقین نہیں رکھتے مگر ماضی کو دیکھا جائے تو یہاں پر ہر منصوبے پر کسی کی تصویر ضرور لگی ہوتی تھی۔


ای پیپر