سعودی عرب میں عید کس روز ہوگی ؟اہم خبر
21 May 2020 (21:10) 2020-05-21

ریاض: سعودی عرب میں عید ہفتہ کےروز ہوگی یا اتوار کو سعودی عرب المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی سینٹر نے کہا ہے کہ جمعہ کو عید کے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر جمعہ کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق المجمعہ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے جمعہ کو 29 واں روزہ ہوگا۔ اس دن سورج 6 بجکر 39 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند اس سے پہلے 6 بجکر 26 منٹ پر ڈوب جائے گا،اس کا مطلب یہ ہوا کہ جمعہ کے روز چاند، سورج غروب سے ہونے سے 13 منٹ پہلے ہی ڈوب جائے گا جس کے باعث مجرد آنکھ سے یا جدید ترین آلات سے اس کا مشاہدہ ممکن نہیں۔

مرکز نے کہا ہے کہ ہفتہ کے دن 30 واں روزہ ہوگا، اس دن سورج 6 بجکر 40 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند اس کے بعد 7 بجکر 23 منٹ پر ڈوبے گا۔اس روز عید کا ہلال سورج غروب کے بعد 43 منٹ تک افق پر ہوگا جس کے باعث کھلی آنکھ سے بھی اس کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔ادھر سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ جمعہ 29 رمضان کو عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔


ای پیپر