عید کا مزا دوبالا ،حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
21 May 2020 (19:41) 2020-05-21

لاہور :حکومت پنجاب نے عوام کو عید کے پر مسرت موقع پر بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عوام کی بڑی مشکل آسان کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے عید پر مارکیٹس اور شاپنگ مالز کے اوقات میں رات 10 بجے تک کھلے رہنے کا اعلان کر دیا ،وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد کاروبار کھولنے کے اوقات میں اضافے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

میاں اقبال اسلم نے بتایا کہ اب شاپنگ مالز کے اوقات کار شام 5 بجے سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کریے گئے ہیں، بازار اور مارکٹیں بھی عید تک رات دس بجے تک کاروبارکرسکیں گی۔

وزیر تجارت پنجاب نے مزید کہا کہ کل سے صوبے بھرمیں مزارات بھی کھول دیئے جائیں گے، مزارات پر مذکورہ اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔


ای پیپر