بھارت پر عالمی پابندیاں ،بھارت کو بلیک لسٹ کروانے کا امریکی کمیشن کا مطالبہ
21 May 2020 (18:45) 2020-05-21

ممبئی:مودی نے مقبوضہ وادی سمیت بھارت میں مسلمانوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ،مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کی وجہ سے اس پر تنقید نہ صرف بھارت کے اندر سے بلکہ بیرون ملک بھی لوگ مودی سے پریشان ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو فقط بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کافی نہیں ہے، اس پر سخت بین الاقوامی پابندیاں لگائی جائیں،رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے چیئرمین کو خط لکھا ہے، اقلیتوں پر ظلم پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کے مطالبے پر امریکی کمیشن کی سفارشات قابل قدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو فقط بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کافی نہیں، سخت بین الاقوامی پابندیاں لگائی جائیں،رحمان ملک نے کہا کہ امریکی کمیشن اقوام متحدہ سے بھارت سے متعلق کمیشن بنانے کا مطالبہ کرے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ مودی جب سے وزیراعظم بنا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، مودی نے متنازعہ قانون سازی سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے بنیادی حقوق ختم کردیے ہیں۔


ای پیپر