file photo

عید سے تین روز پہلے ہی بینک بند، شہریوں کی شاپنگ ادھوری رہ گئی
21 May 2020 (16:22) 2020-05-21

لاہور: عید سے تین روز پہلے ہی بینک بند کر دیئے گئے، شہریوں کی شاپنگ ادھوری رہ گئی، لاک ڈاؤن کے نام پر تمام بینکوں کی پچاس فیصد برانچیں ایک ماہ سے بند ہیں اور آج ہاف ٹائم کے لیے کھلنے والی باقی برانچز بھی بند کر دی گئی ہیں۔

آخری روز بھی کھاتے دار گھنٹوں دھوپ میں روزے کی حالت میں لائنیں لگا کر کھڑے رہے۔ کاروباری حضرات اور شہریوں نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی خریداری کے پیش نظر کل بھی بینک کھولنے کا حکم دیا جائے جبکہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے بھی رقم نہ ملنے کی شکایات مل رہی ہیں، جس سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔


ای پیپر