file photo

وزیر اعظم عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں: مراد علی شاہ
21 May 2020 (14:59) 2020-05-21

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی اور مارکیٹیں کھلنے سے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا وزیر اعظم قومی سطح پر عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔ کہا جاتا ہے ڈراتا ہوں، حقیقت بتانا میرا فرض ہے، عوام خود احتیاط کریں، یہ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے عید کا بہترین تحفہ ہوگا۔

مراد علی شاہ نے 2020 کو فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔


ای پیپر