file photo

اداکارہ و ماڈل متیرا کے وزن میں تین ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ
21 May 2020 (12:31) 2020-05-21

 لاہور: اداکارہ و ماڈل متیرا کے وزن میں تین ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔

بتایا گیاہے کہ متیرا کے وزن میں حالیہ تین ماہ میں 18 پونڈ اضافہ ہوا ہے اور اداکارہ بھی اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

متیرا کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے میرے وزن میں اضافہ ہوا ہے اور میری کوشش ہے کہ میں عید الفطر کے بعد دوبارہ اپنے وزن میں کم از کم 25 پونڈ تک کمی کروں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار اور ماڈل کے لئے فنٹنس بہت ضروری ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میں اپنے عزم سے عید الفطر کے بعد اپنے وزن کو کم کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گی۔


ای پیپر