file photo

3 لاکھ 29 ہزار 729 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک
21 May 2020 (12:15) 2020-05-21

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 3 لاکھ 29 ہزار 729 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

گزشتہ روز امریکہ میں 1 ہزار 403 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد تعداد 94 ہزار 936 ہو گئی، یورپ میں 1 ہزار 224 افراد ہلاک ہوئے، برطانیہ میں 363، اٹلی میں 161، روس میں 135 جبکہ فرانس اور اسپین میں 110 افراد ہلاک ہوئے، میکسیکو میں 334، کینیڈا میں 115 اور بولیویا میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر