file photo

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 32 جانیں لے لیں
21 May 2020 (12:08) 2020-05-21

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 32 جانیں لے لیں، اموات کی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں 2 ہزار 193 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار 964، پنجاب میں 17 ہزار 382 تک جاپہنچی، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815 افراد، بلوچستان میں 2 ہزار 968 افراد وبا کا شکار ہوئے، اسلام آباد میں 1235، گلگت بلتستان میں 579 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 148 مریض زیرعلاج ہیں۔

ملک بھر میں 14 ہزار 155 مریض کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔


ای پیپر