Image Source : Facebook

عید کب ہو گی ؟فیصلہ کون کریگا ؟رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کر دیا
21 May 2019 (18:44) 2019-05-21

اسلام آباد :رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند خود دیکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں کمیٹی کے ارکان شوال کا چاند دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کی دعوت دی تھی۔فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

سائنسی طور پر یہ انتہائی آسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے۔چاند دیکھنے کے لیے اتنے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اس سے قبل چاند دیکھنے کی ایپلی کیشن تیار کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چاند دیکھنے اور اس پر آنے والے اخراجات کے معاملے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت ہلال کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاہئیے کہ کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہ لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند رضا کارانہ طور پر دیکھنا چاہئیے۔


ای پیپر