Image Source : NNI

نیب کی حمزہ شہباز کیخلاف اہم کاروائی ۔۔۔ تیاریاں مکمل
21 May 2019 (18:34) 2019-05-21

لاہور : نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی، ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسران نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔

نیب تفتیشی افسران کی جانب سے تمام شواہد اور ریکارڈ پراسکیوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔ نیب شہباز شریف خاندان کے گرفتارفرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش اور شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکاﺅنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کرے گا۔

نیب کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکاﺅنٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ اربوں روپے چپڑاسی کے اکاونٹ میں جمع کرائے گئے۔

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاو¿نٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔


ای پیپر