Image Source : NNI

  روپے کی ریکارڈ بے قدری,ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
21 May 2019 (18:18) 2019-05-21

کراچی :گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ہر روز پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہورہا ہے۔

منگل کے روز اوپن ما ر کیٹ کے ا ختتام پرڈ الر 3 روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے کئے گئے معاہدے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا.

افواہوں اور خدشات کے پیش نظر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بالعموم غیر ملکی کرنسیوں اور بالخصوص ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے روپیہ شدید دبا کا شکار ہے اور مسلسل بے قدر ہوتا جارہا ہے، صورت حال یہ ہو چکی ہے کہ مارکیٹ میں کوئی بھی ڈالر بیچنے کو تیار ہی نہیں۔


ای پیپر