سونے اور ہیروں والا دنیا کا سب سے مہنگا ترین موٹر سائیکل تیار
21 May 2018 (23:02) 2018-05-21

لندن: دنیا میں سونے اور ہیروں والا سب سے مہنگا ترین موٹر سائیکل تیار، نیلے رنگ کے اس موٹر سائیکل کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرلے ڈیوڈسن نے دنیا کا سب سے مہنگا ترین موٹرسائیکل تیار کرلیا، دا بشرربلیو، میں 360 ہیرے جڑے گئے ہیں، سکرو اور بولٹس پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔

کمپنی نے اس ماڈل کو تیار کرنے میں 100سے زائد دن لگائے، نیلے موٹر سائیکل کی ایل ای ڈی لائٹس میں حرارت جذب نہیں ہوتی، یہ دنیا کا پہلا موٹرسائیکل ہے جس کے انجن کے پرزے بھی نیلے رنگ کے ہیں، بائیک پر نیلے رنگ کی 6 تہیں چڑھائی گئی ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین نیلے موٹرسائیکل کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔


ای پیپر