فلمسٹار وینا اور اسدخٹک کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن:   Photo Credit INP
21 May 2018 (22:25) 2018-05-21

لاہور :معروف اداکارہ اور شوبز انڈسٹری کی خبروں میں رہنے والی وینا ملک کی اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی کی مختلف خبریں سامنے آتی رہی ہیں جس میں کچھ عرصہ قبل بھی دونوں میں کافی عرصہ تک علیحدگی رہی اور بعد میں معروف مذہبی شخصیت نے دونوں میں صلح کروا دی لیکن چند روز قبل دونوں نے دوبارہ راہیں جدا کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق وینا اور اسد خٹک دونوںنے اپنی راہیں جدا کر لیں جس کا ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن ابھی تک یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ دونوں کی لڑائی کی اصل وجہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمسٹار وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اختلافات کی وجہ ”پیسہ “ نکلا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسد خٹک نے شادی سے پہلے دینا ملک کو بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کی یقین دہانی کروائی مگر شادی کے بعد یہ تمام باتیں جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئیں اور وینا ملک اپنے گھریلو اخراجات کیلئے بھی خود ہی شوبز سرگرمیوں کے ذریعے پیسہ کماتی رہی جبکہ اسد خٹک خامو ش تماشائی بنے رہے۔ جسکے بعد وینا ملک نے گھریلو اخراجات کیلئے پیسے نہ دینے پر اسد خٹک سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا جس کی تصدیق وہ گزشتہ دنوں کر چکی ہیں۔


ای پیپر