ہوم گرائونڈ پر انوشکا ہی کپتانی کرتی ہیں،ویرات کوہلی
کیپشن:   Photo Credit Yahoo
21 May 2018 (22:06) 2018-05-21

ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے اور دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے مایہ ناز کھلاڑی کوہلی نے گھر کے میدان میں اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے انوشکا کو کپتانی کے فرائض تھما دئیے ۔ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہوم گراﺅنڈ میں بھی کپتانی کا ر اج ہے تو انہوں نے نفی میں سر ہلا دیا ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ گھر میں محض ایک کھلاڑی کی طرح ہوں جب کہ کپتانی کے فرائض انوشکا انجام دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا کو گھر کی کپتان قرار دے دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو ہدایت دینے والے اور ہلکی پھلکی ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے ویرات کوہلی کیا گھر میں بھی کپتان جیسا رویہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں تو کپتان صرف انوشکا ہی ہیں


ای پیپر