ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں بلکہ میں نے کروایا تھا :شیخ رشید
کیپشن:   Photo Credit Yahoo سورس:   
21 May 2018 (21:45) 2018-05-21

لاہور :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کوئی راز نہیں یہ جھوٹ بولتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کا سی پیک کامنصوبہ فعال ہو ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کرایا تھا بلکہ یہ کام میں نے ، گوہر ایوب اورراجہ ظفر الحق نے کیا تھا نواز شریف تو اس وقت ٹھس ہوگئے تھے ،امریکہ نہیں چاہتا کہ گوادر پورٹ آباد ہوں اور سی پیک امریکی دباﺅ کی وجہ سے ہی سست روی کا شکار ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آگے شہباز شریف کی کوئی اوقات نہیں بلکہ اب تو مریم نواز بھی ان کے ساتھ بات نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کوئی راز نہیں یہ جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کرایا تھا بلکہ یہ کام میں نے ، گوہر ایوب اورراجہ ظفر الحق نے کیا تھا نواز شریف تو اس وقت ٹھس ہوگئے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت مودی خود مسائل کا شکار ہے اس لئے وہ اگست میں پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک کر سکتا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں برے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

امریکہ نہیں چاہتا کہ گوادر پورٹ فعال ہو اس لئے سی پیک پر کام کی رفتار سست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سوائے ضیا ءالحق کے کسی آرمی چیف کے ساتھ نہیں بنی اور اب نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے شریف آرمی چیف کے ساتھ بھی نہیں بنی تو پھر اب نواز شریف اور فوج کی کبھی بھی نہیں بن سکتی۔ اس وقت فوج نواز شریف کو نفرت کی نظر سے دیکھتی ہے اور یہ فوج کے لئے نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔


ای پیپر