Photo Credit Yahoo

پی آئی اے نے نوبیا ہتا برطانوی جوڑے کو ہنی مون کی دعوت دے ڈالی
21 مئی 2018 (20:48) 2018-05-21

لاہور:پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہنی مون کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔ پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ 'ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر لوگو ں کی جانب سے ملا جلا در عمل سامنے آیا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟ اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


ای پیپر