ٹی وی چینلز پر انعامی پروگرامز چلانے والے اینکرز پکڑ میں آگئے
کیپشن:   Photo Credit Yahoo سورس:   
21 May 2018 (20:24) 2018-05-21

اسلام آباد: رمضان میں ٹی وی چینلز پر انعامی پروگرام چلانے کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ اینکرز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ٹی وی چینلز پر انعامی پروگرام چلانے کے معاملے پر جسٹس شوکت صدیقی نے وقاص ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ پروگرام اینکرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے توہین عدالت کے مرتکب اینکرز کو 23 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی چینل مالکان کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے جبکہ متعلقہ پروگرام اینکرز فہد مصطفی ، ساحر لودھی ، عامر لیاقت اور نبیل ظفر کو طلب کرلیا۔


ای پیپر