انتخابات میں ہمارا کسی جماعت سے کوئی الحاق کرنے کا ارادہ نہیں:تحریک انصاف
کیپشن:   Photo Credit Neo Tv سورس:   
21 May 2018 (20:13) 2018-05-21

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب دیئے، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں، ہم کسی صورت مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں کریں گے، نگران وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی کے نام زیادہ موزوں ہیں، جب جے آئی ٹی بنی تو (ن) لیگی رہنما ایک دوسرے کورس گلے کھلا رہتے تھے۔ پیر کو فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے کل سوالات 127کئے گئے ابھی تک 55سوالات کے جوابات دیئے۔ پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے نام دے دیئے ۔ دیکھتے ہیں وزیراعظم پیپلز پارٹی کے نام پر اتفاق کرتے ہیں یا نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کیلئے جھوٹ آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ انتخابات میں ہمارا کسی جماعت سے کوئی الحاق کرنے کا ارادہ نہیں۔ کے پی کے حکومت دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے۔ جب جی آئی ٹی بنی تو لیگی رہنما ایک دوسرے کورس گلے کھلا رہے تھے۔ نگران وزیراعظم کیلئے پی آئی ٹی کے نام زیادہ موضوع ہیں۔ نواز شریف نے سب سے پہلے جی آئی ٹی پر تنقید کی تھی۔ یہ وہی نواز شریف ہیں جنہوں نے قوم کو بتایا کہ یہ وہ ذرائع ہیں جن سے جائیداد بنی، نواز شریف سمجھتے ہیں پوری قوم بے وقوف ہے ۔ طارق شفیع نے کہا کہ گلف سٹیل مل ان کی نہیں ہے۔ہم نے نگران وزیراعظم کیلئے تصدق حسین جیلانی کا نام دیا تھا، جبکہ جلیل عباس جیلانی پر ہمارے اعتراضات اتنے سخت نہیں ہیں، زکاءاشرف پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور وہ جانبدار ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے 134قطری خط چلتا رہا ، جس میں حاتم طائی محمد بن جاسم نے نواز شریف کے بچوں کو تحفے میں فلیٹس دے دیئے ، جبکہ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ پتہ نہیں ایون فیلڈ پراپرٹی کہاں سے آئی ، آپ بچوں سے پوچھ لیں؟ بچوں سے اس لئے نہیں پوچھا جاسکتا کیونکہ بچے برطانوی شہری ہیں۔


ای پیپر