Photo Credit Yahoo

پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ،قومی ٹیم انتظامیہ کوفائنل الیون کی تشکیل میں مشکلات کاسامنا
21 مئی 2018 (16:47) 2018-05-21

لندن:جمعرات سے لارڈزکے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کےلیے ٹیم انتظامیہ کوفائنل الیون کی تشکیل دینے میں مشکلات کاسامنا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم لیسٹر میں دو روزہ وارم اپ میچ کھیل کرلندن واپس پہنچ گئی ہے جہاں جمعرات سے لارڈزکے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔سرفرازالیون پیرکو آرام کیا جبکہ منگل اوربدھ کولارڈز میں ٹیسٹ سیریزکیلئے پریکٹس کا آغاز ہوگاجس میں ٹیم اپنی خامیاں دورکرنے کی کوشش کرےگی۔

لارڈز میں کھیلنا ہرکرکٹرکیلئے اعزاز ہوتاہے، اس صورتحا ل میں کس کو رکھے کسے نکالے ،قومی ٹیم انتظامیہ کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون تشکیل دینے میں مشکلات کاسامنا ہے۔محمدعباس کے سوا پاکستان کا پیس اٹیک اب تک غیر موثرثابت ہواہے۔محمد عامر نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے باوجوداچھی بولنگ کرائی تاہم وارم اپ میچ میں انہیں آرام دیاگیا۔لیسٹرشائرکے میچ میں راحت علی،حسن علی اورآل رانڈر فہیم اشرف تینوں کی بولنگ متاثرکن نہیں رہی۔

واحد ایک اسپنرشاداب خان کی بولنگ اب تک بہت اچھی رہی ہےلیکن ان کاساتھ دینے کوکوئی دستیاب نہیں۔اوپنروں اظہرعلی اور فخرزمان نے وارم اپ میچ میں نصف سنچریاں بنائیں۔ جبکہ امام الحق آئرش ٹیم کے خلاف فتح گراننگ کھیل چکے ہیں۔ ٹیم کافیصلہ اب دو روزہ پریکٹس کے بعدہی ہو سکے گا۔


ای پیپر