تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے : ڈاکٹر ملیحہ لودھی
21 May 2018 (16:39) 2018-05-21

نیو یارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے، نئے معاہدے میں بعض اہم نکات کوشامل کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے امن مشن کو موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے خدمات انجام دینے والے ملکوں کے فوجی اورپولیس اہلکاروں کے گروپ کے ارکان نے عالمی ادارے کی اہم کارروائیوں کو مزید مستحکم اور محفوظ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کی مکمل حمایت کااظہار کیا اور کہاکہ تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے میں بعض اہم نکات کوشامل کیا جانا چاہیے جن میں کسی بھی مسلح تنازعات کوروکتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا، تنازعات کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ اور امن کے قیام کے لئے تمام سطحوں پر سیاسی ہم آہنگی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ان مشنوں میں خدمات انجام دینے والے ملکوں کے فوجی اور پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن کو موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔


ای پیپر