شہزادے ہیری کی میگھن سے شادی قابل ستائش ہے : ماہرہ خان
21 مئی 2018 (16:03) 2018-05-21

کراچی:اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ پر جذباتی پیغام دیا ہے ۔


ماہرہ نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔ ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔


ای پیپر