خانہ کعبہ میں کرین کے ایک اور حادثے میں سب محفوظ رہے
21 مئی 2018 (16:02) 2018-05-21


مکہ مکرمہ:مسجد الحرام کے زیر تعمیر حصے میں ایک اورکرین حادثہ ہوا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کرین آپریٹر معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق گورنر مکہ کے آفس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہو ئے واقعے کی تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی کام میں مصروف ایک کرین کا حصہ اچانک گر گیا تاہم وہ جگہ نماز کے لئے وقف نہیں ہے اسی لئے زائرین سے بھی خالی تھی، حادثے کے نتیجہ میں کرین کا آپریٹر معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔


گورنر مکہ مکرمہ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وضاحت کی کہ حادثے کا مقام نماز کے لئے وقف نہیں تھا اور وہاں زائرین بھی موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ ستمبر2015میں ہونے والے کرین حادثے میں100سے زائد افراد جاں بحق اور300سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔اس حادثے کے شہدا میں کوئی پاکستانی شامل نہیں تھا 22 زخمی پاکستانیوں کو سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میںلایا گیا تھا ۔


ای پیپر