الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جولائی کے آخری ہفتے کی تاریخیں تجویز کردیں

21 مئی 2018 (14:45)


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26،25 اور 27 جولائی کی تاریخ تجویز کردی۔


تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کیلئے سمری بنالی گئی جو صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کیلیے 27،26،25 جولائی کی تاریخ تجویز ہے جس کی حتمی منظوری صدر مملکت دیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جون کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار آر اوز کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔


ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز دے دیئے گئے ہیں، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کوٹریننگ بھی دے دی گئی ہے ٗ ڈیٹا انٹری آپریٹرز پولنگ اسٹیشن سے موصول رزلٹ تیار کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے ہی تصاویر رزلٹ ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے، آر او رات دو بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا ٗ رزلٹ میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کوتحریری وجوہات بھی دینا ہوں گی۔

مزیدخبریں