Facebook, new version, Instagram, 12-year-old child
21 مارچ 2021 (10:07) 2021-03-21

لندن: فیس بک نے 12 سال کے بچوں کیلئے انسٹاگرام کا نیا ورژن لانے کی تیاری شروع کر دی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تصدیق کی ہے کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لئے فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ کا ایک ورژن کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک کی ملکیت والی کمپنی جانتی ہے کہ بہت سارے بچے انسٹاگرام استعمال کرنا چاہتے ہیں ، لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی "تفصیلی منصوبہ" نہیں ہے ۔

موسیری نے بتایا کہ نوجوانوں یا بچوں کے لئے انسٹاگرام کا ایک ایسا ورژن لانا چاہتے ہیں جس پر والدین کا کنٹرول ہوگا یا وہ اس پر نظر رکھ سکیں گے ۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی کے مطابق 13 سال سے کم عمر کے بچے اس کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے گروپ ایڈمنز کیلئے متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ، جس میں صارفین کی رسائی محدود کرنا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ لیبل دیا جانا ہے ۔

رولز کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین پر 7 یا 30 دن کے لیے پابندی لگائی جائے گی ، ان صارفین کو کسی دوسرے گروپس میں ایڈ کیا جاسکے گا نہ ہی وہ نئے گروپس تشکیل نہیں دے پائیں گے ۔

گروپ کی صارفین کو قوانین توڑنے پر سزا دی جائے گی ۔ گروپس کے ایڈمنز اور موڈریٹرز کو تمام پوسٹس کو چیک کرکے منظور کرنا ہوگا خلاف ورزی کرنے پر گروپ کو ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ فیس بک نے اپنے کئی فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ فیک آئی ڈیز کے خلاف بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں اور انہیں بند بھی کیا جا رہا ہے ۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دو ہزار اکیس میں کئی لاکھ اکاؤنٹس کو غیر فعال کیا گیا ہے ۔ فیک آئی ڈیز کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جارہے ہیں ، جبکہ ساتھ ساتھ نئی اپ ڈیٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


ای پیپر