کرونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ،بڑی خوشخبری
21 مارچ 2020 (21:40) 2020-03-21

جدہ :پوری دنیا کو اپنی وحشت کی لپیٹ میں لینے والے کرونا وائر س پر اب قابو پانا شرو ع کر دیا گیا ہے ۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے، زیر علاج مزید 8 مریض وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں زیر علاج کرونا وائرس کے کچھ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں زیر علاج کرونا وائرس کے مزید 8 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں،تاہم دوسری جانب مزید متاثرہ افراد کے سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صرف دو روز میں ہی کورونا کے 100سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے تھوڑی دیر قبل بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے اندر سعودی عرب میں مزید 48 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 392 ہو گئی ہے۔


ای پیپر