کرونا کے خطرے میں شہازشریف کی وطن واپسی کا اعلان
21 مارچ 2020 (19:21) 2020-03-21

لاہور :پاکستان میں تیز ی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے شہباز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا ۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق خبر دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج رات ہی وطن واپس آئینگے ،انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، قوم میں ان کی موجودگی زیادہ ضروری ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ملک میں کورونا وائرس سےقوم کوبچانےمیں کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا۔۔۔ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں۔ ؟


ای پیپر