کرونا وائر س :ڈینگی کو شکست دینے والے شہباز شریف نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا
21 مارچ 2020 (18:21) 2020-03-21

لندن : کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہبا ز شریف نے حکومت پاکستان کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجود صورتحال میں فوری طور پر لاک ڈائون کر دینا چاہیے ۔

ڈینگی کو شخصت دینے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرونا جیسے خطرناک مرض سے بچنے کیلئے حکومت کو فوری طور پر لاک ڈائون کا مشورہ دیدیا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات پر فوری لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے، عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی،چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا ۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔

شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔


ای پیپر