اسلام آباد امریکی سفارتخانہ میں کرونا وائرس سے کونسی اہم شخصیت متاثر ہوئی ؟
21 مارچ 2020 (18:01) 2020-03-21

اسلام آباد : امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہمیں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا علم ہے،پرائیویسی تحفظات کے باعث کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔

سفارتخانے اپنے بیان میں کہاکہ ہم سفارت خانے کے اہلکار کے 21 مارچ کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے اور وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق سفارت خانے کے اہلکار کو دیکھا جارہا ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارت خارجہ پاکستانی حکام سے مل کر کرونا وائرس کو کنٹرول کرنی کے لیے مکمل تعاون کر رہاہے۔

بیان کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے بیرونی ملک اپنے شہریوں اور مقامی اسٹاف کی حفاظت سے زیادہ بڑی کوئی اور زمہ داری نہیں۔


ای پیپر