کورونا وائرس پر رشی کپور کا عمران خان کو پیغام
21 مارچ 2020 (17:34) 2020-03-21

ممبئی : معروف بالی وڈ اسٹار رشی کپور نے کورونا وائرس کے پھیلا وکے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم ایک تھے، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں،وزیراعظم عمران خان اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں۔

                                                                                                                     

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور نے پر وزیراعظم عمران خان کے نام ایک پیغام جاری کیا۔بھارتی اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ماضی میں ہم ایک تھے۔ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے ، اس معاملے میں کوئی انا نہیں، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں رشی کپور نے انسانیت زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ رشی کپور کے ٹوئٹ کے جواب میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔


ای پیپر