چین نے نوول کرونا وائرس کو شکست دے ڈالی
21 مارچ 2020 (16:13) 2020-03-21

بیجنگ: چین نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی،تیسرے روز بھی ملک میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔

                                                                                                                                     

  چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر مسلسل تیسرے روز جمعہ کو مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے 41 نئے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں، یہ سب مریض درآمدی ہیں۔ان میں سے 14 مریض بیجنگ، 9 شنگھائی، 7 صوبہ گوانگ ڈونگ اور 4 صوبہ فوجیان میں ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ، شان ڈونگ اور شانشی میں 2،2 جبکہ سی چھوان میں ایک مریض کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آخر تک 269 درآمدی مریض سامنے آچکے ہیں۔جمعہ کے ہی روز7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ نئے 36 مشتبہ مریضوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 590 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 173کمی کے بعد 1ہزار963رہ گئی۔مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی تعداد 81ہزار 8 تک پہنچ گئی جن میں سے 6ہزار13 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ71ہزار740مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔


ای پیپر