Image Source : Twitter

قاہرہ میں دھماکہ ،15سے زائد افراد ہلاک
21 مارچ 2019 (23:19) 2019-03-21

قاہرہ :سال 2019مسلمانوں کیلئے انہتائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے پہلے تین مہینوں میں ہی اتنی ٹینشن پہلے کبھی نہ تھی ،نیوزی لینڈ میں دہشتگردانہ حملے کے بعد ا ب مصر میں دھماکہ سے 15افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 15 افراد کے مارے جانے اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے،خبررساں ایجنسی مینا کے مطابق ”عین سکنہ میں فاسفوٹ کھاد بنانے والی فیکٹری میں آپریٹنگ ٹینک کے ٹیسٹ کے دوران دھماکہ ہوگیا”۔ مینا کے مطابق دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو سوئزپبلک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثنا ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو ئے ہیں۔


ای پیپر