بھارتی فورسز پر ایک اورحملہ ،افرا تفری پھیل گئی
21 مارچ 2019 (21:50) 2019-03-21

ممبئی :پلوامہ کے بعد بھارتی فورسز پر ایک اور حملہ ہو گیا ،مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سپور میں بھارتی فورسز کے قافلے پر گرنیڈ بم سے حملہ کیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں رو ز بروز بڑھتے ظلم ،تشدد کیخلاف کشمیریوں میں بغاوت بھی بڑھتی جا رہی ہے ،پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوںپر زمین تنگ کر دی ہے ،اب خبر کے مطابق بھارتی فورسز پر ایک بم حملہ کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سپور میں جمعرات کے روز بھارتی فورسز کے قافلے پر گرینیڈ بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں کئی اہلکار نشانہ بن گئے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک حملے میں کئی بھارتی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہیں، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔


ای پیپر