ملائیشیا کے مہا تیر محمد پاکستان پہنچ گئے ،دورے کی خاص بات کیا ہے ؟
21 مارچ 2019 (20:13) 2019-03-21

اسلام آباد : مہا تیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ،نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا ۔

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کو 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ،انہیں گلدشتہ بھی پیش کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار بھی مہاتیر محمد کے استقبال کے لیے موجود تھے،مہاتیر محمد 23مار چ کو ہونے والی پریڈ میں مہمان خصو صی ہونگے ۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ تین دن پر مشتمل ہے، جس میں اہم معاہدے طے پائیں گے،استقبال کے بعد ملائیشین وزیر اعظم کووزیر اعظم ہاوس لےجایاجائے گا، جہاں ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وہ وزیراعظم ہاو¿س میں پودا لگائیں گے،جس کے بعد مہاتیر محمد کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کی قیادت میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملائیشین وزیر اعظم کا قیام ریڈ زون کے اندر نجی ہوٹل میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان 22 مارچ کو ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ دیں گے ، ظہرانے سے قبل ملائیشین وفد سے مختلف وفود کی ملاقات،ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔


ای پیپر