کریم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا
21 مارچ 2019 (20:10) 2019-03-21

لاہور :آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نجی کمپنی کریم نے غیر اخلاقی تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے۔

 پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، اور یہ آئین کے آرٹیکل 2 اور 31 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت نجی کمپنی کو غیر اخلاقی تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد غیر اخلاقی اشتہاری مہم پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ۔


ای پیپر