نواز شریف سے ملاقات کی مکمل اجازت ہے : شہباز گل
21 مارچ 2019 (18:52) 2019-03-21

لاہور :وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی مکمل اجازت دے رکھی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکن اور نواز شریف کے اہل خانہ کسی بے بنیاد خبر پر یقین نہ کریں، آج نواز شریف سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہو تو حکام سے رابطہ کریں، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی صحت اچھی ہے، البتہ ان کے بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ ہے،ترجمان وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے ناشتے میں 2 انڈے، بریڈ اورچائے لی، چہل قدمی بھی کی۔


ای پیپر