فوٹو فائل

حرمین ایکسپریس ٹرین کا 70 فیصد عملہ خواتین پر مشتمل
21 مارچ 2019 (15:57) 2019-03-21

جدہ : الحرمین ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 650 تک پہنچ گئی۔ ان میں 70 فیصد خواتین ہیں۔

الوطن اخبار نے خصوصی ذرائع کے حوالے سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2019ء کے اختتام تک حرمین ٹرین کے اسفار کی ہفت روزہ تعداد 35 تک پہنچ جائیگی۔

حرمین ٹرین کا عملی آغاز 11 اکتوبر 2018ء کو ہوا۔ ذی الحجہ کے مہینے میں ٹرین کے اسفار کی تعداد بڑھائی گئی۔ 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد حرمین ایکسپریس ٹرین سے سفر کرچکے ہیں۔


ای پیپر