فوٹو بشکریہ فیس بک

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے کی پیشکش منظور کر لی
21 مارچ 2019 (13:57) 2019-03-21

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کراچی عمل درآمد کیس کی سماعت، سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے کی پیشکش منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن یہ رقم 7 سالوں میں ادا کرے گا۔ عدالت نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا۔ اگر نیب نے ریفرنس دائر کرنا ہے تو پہلے عدالت میں درخواست دائر کرنا ہو گی۔

بحریہ ٹاؤن پہلے 4 سالوں میں دو اشاریہ 25 بلین روپے ادا کرے گا۔ آئندہ 3 سالوں میں بحریہ ٹاؤن بقیہ رقم ادا کرے گا۔


ای پیپر