تصویر ٹوئٹر

مشال قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،2ملزمان کو عمر قید ،2کو بری کردیا گیا
21 مارچ 2019 (11:33) 2019-03-21

پشاور: توہین مذہب کے الزام میں قتل کئے جانے والے طالبعلم مشال قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشال قتل کیس میں عدالت نے 2ملزمان کو عمر قید جبکہ دو کو بری کردیا۔ اس سے قبل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانے کے لیے 16 مارچ کی تاریخ مقررکی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر فیصلہ 21 مارچ تک موخر کر دیا گیا۔

قبل ازیں 7 فروری 2018 کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ جس میں 58 گرفتار ملزمان سے ایک ملزم عمران کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


ای پیپر