Image by Research Snipers

سیکیورٹی فورسز نے 4 ایرانی فوجی بازیاب کرالیے: آئی ایس پی آر
21 مارچ 2019 (11:03) 2019-03-21

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے اموری میں سیکیورٹی فورسز ان ایکشن، 4 ایرانی فوجی بازیاب کرالیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مغوی ایرانی فوجیوں سمیت پاکستان میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ پاک افغان بارڈر سے 3 سے 4 کلو میٹر دور ہوا۔ بازیاب ایرانی فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایران کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی گارڈز کی بازیابی پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔


ای پیپر