فوٹو بشکریہ فیس بک

بلوچستان، شمالی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
21 مارچ 2019 (10:10) 2019-03-21

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد اور خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خوشگوار ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ دن بھر سورج پوری آب وتاب سے چمکے گا۔


ای پیپر