آئی پی ایل کو شروع ہونے سے دو روز قبل بڑا دھچکا
21 مارچ 2019 (00:11) 2019-03-21

اسلام آباد :بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا ،وفاق نے آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا .

پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال ،منظوری کے بعد پیمرا عملدرآمد یقینی بنائے گا ،بھارت نے بھی اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی ،جس کے جواب میں حکومت پاکستان نے بھی آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت میں کھیلی جانیوالی انڈین پریمئر لیگ کے میچز پاکستان میں نشرنہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پیمرا کو احکامات دے دئیے گئے ہیں ۔


ای پیپر