سعودی عرب میں 28 ہزار دل کے مریضوں کا علاج کیا گیا
21 مارچ 2018 (21:47) 2018-03-21

مدینہ منورہ: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں 6 برسوں کے دوران 28 ہزار مریضوں کے دل کا آپریشن کیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی ادار ہ امراض قلب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 برس میں 28 ہزارامراض قلب میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا گیاجن میں معتمرین بھی شامل تھے۔ مدینہ منورہ میں ادارہ امراض قلب کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 برس کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار افراد نے ادارے سے رجوع کیا جن میں سے1846 حجاج او زائرین تھے ۔


1151 افراد کے دل کے آپریشن کئے گئے جبکہ 612 بچوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ۔ 28179 بڑے اور جبکہ 738 بچوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی ۔


ای پیپر