کامران اکمل کی پی ایس ایل تھری میں تیز ترین نصف سنچری
21 مارچ 2018 (21:33) 2018-03-21

لاہور:کامران اکمل کی دھواں دار بیٹنگ نے پشاور زلمی کی باﺅلنگ کے پرخچے اُڑا دئیے ۔کامران اکمل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل تھری کی تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد عامر نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔محمد عامر نے پہلے اوور میں صرف 2 رنز دیے لیکن دوسرے اوور میں کامران اکمل نے عثمان شنواری کو شاندار چھکا لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا جب کہ محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں صرف 3 رنز دیے۔

اس دوران کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز لیوک رونکی نے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ہی 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔


ای پیپر