یمن میں جنگ ہم نے مسلط نہیں کی : سعودی عرب
21 مارچ 2018 (21:14)


ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ ہم نے شروع نہیں کی بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔


سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ ہم نے شروع نہیں کی بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم نے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی اور یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یمن میں متاثرین کی امداد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہم یمن میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں مگر حوثیوں کی جانب سے ہمیشہ خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، رکاوٹوں کے باوجود ہم انسانی جذبے کے تحت متاثرین کی امداد کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ای پیپر