چین ٗ ایران میں 845 ڈالر کی لاگت سے ریلوے لائن بنائے گا
21 مارچ 2018 (20:24) 2018-03-21


شنگھائی:چین ایران میں 845 ملین ڈالر کی لاگت سے 410 کلو میٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن(سینو مش)نے ایرانی حکومت سے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کی رو سے کمپنی تہران،ہمدان اور سننداج کو ریلوے لنک سے باہم منسلک کرنے کے لئے 410 کلو میٹر طویل ہائی سپیڈ ریلوے لائن تعمیر کرے گی جس پر 5.35 بلین یوآن(845 ملین ڈالر )لاگت آئے گی۔


مذکورہ کمپنی پہلے ہی تہران اور اصفہان بذریعہ قوم ہائی سپیڈ نارتھ سائوتھ ریلوے لائن بنا رہی ہیں جبکہ چائنا ریلوے کنسٹرکشن کمپنی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 3.53 بلین یوآن لاگت سے کرمان شاہ اور خسروی شہروں کے درمیان ریلوے لائن تعمیر کرنے کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔


ای پیپر